فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”میرے بعد تم ترجیحی سلوک دیکھو گے، پس صبر کرنا“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1449
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: نَا وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ خَلَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَلَا تَسْتَعْمِلُنِي كَمَا اسْتَعْمَلْتَ فُلَانًا؟ فَقَالَ: "إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک انصاری شخص نے رسول اللہ ﷺ سے تنہائی میں ملاقات کی اور عرض کی: ”کیا آپ مجھے (کسی منصب کا) عامل مقرر نہیں فرمائیں گے جیسا کہ آپ نے فلاں کو مقرر فرمایا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ تم میرے بعد دوسروں کو ترجیح دیے جانے (اور اپنی حق تلفی) کا سامنا کرو گے، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض (کوثر) پر آ ملو۔“