فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ فَضَائِلِ الْأَنْصَارِ) باب: (انصار کے بعض فضائل کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنُ سَعِيدٍ ، إِنَّ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَهُ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ ، إِنَّ يَزِيدَ بْنَ جَارِيَةَ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ مُعَاوِيَةُ فَسَأَلَهُمْ عَنْ حَدِيثِهِمْ، فَقَالُوا: كُنَّا فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَلَا أَزِيدُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: بَلَى يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أُحِبُّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ".سیدنا یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ انصار کے چند افراد کی ایک جماعت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور ان سے ان کی گفتگو کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے عرض کیا: ”ہم انصار کے تذکروں میں سے ایک تذکرہ کر رہے تھے۔“ تب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا میں تمہاری اس گفتگو میں اس حدیث کا اضافہ نہ کر دوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے امیر المومنین!“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو انصار سے محبت رکھے گا اللہ اس سے محبت فرمائے گا، اور جو انصار سے بغض رکھے گا اللہ اس سے بغض رکھے گا۔““