فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ فَضَائِلِ الْأَنْصَارِ) باب: (انصار کے بعض فضائل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1427
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، "إِنَّ رَايَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تَكُونُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَرَايَةُ الْأَنْصَارِ مَعَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، وَكَانَ إِذَا اسْتَحَرَّ الْقِتَالُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّا يَكُونُ تَحْتَ رَايَةِ الْأَنْصَارِ".ترجمہ
مقسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، اور وہ اسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی جانتے ہیں کہ: ”نبی کریم ﷺ کا پرچم سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس ہوا کرتا تھا، اور انصار کا پرچم سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس ہوتا تھا؛ اور جب جنگ خوب گرم ہو جاتی تو نبی کریم ﷺ انصار کے پرچم تلے ہی ہوا کرتے تھے۔“