فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِ وَأَبْنَائِهِمْ) باب: (نبی ﷺ کی انصار اور ان کی اولاد کے لیے دعا کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي حَسَنٌ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، كَتَبَ إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ زَمَنَ الْحَرَّةِ يُعَزِّيهِ فِيمَنْ قُتِلَ مِنْ وَلَدِهِ وَقَوْمِهِ، وَقَالَ: أُبَشِّرُكَ بِبُشْرَى مِنَ اللَّهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَاغْفِرْ لِنِسَاءِ الْأَنْصَارِ، وَنِسَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَنِسَاءِ أَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ".سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو واقعہ حرہ کے زمانے میں ان کی اولاد اور ان کی قوم کے مقتولین کے بارے میں تعزیتی خط لکھتے ہیں اور اس میں فرمایا: ”میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَاغْفِرْ لِنِسَاءِ الْأَنْصَارِ، وَنِسَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَنِسَاءِ أَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ» ”اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما اور انصار کے بیٹوں کی مغفرت فرما، اور انصار کی عورتوں، انصار کے بیٹوں کی عورتوں اور انصار کے پوتوں کی عورتوں کی مغفرت فرما۔““