فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ الْإِيمَانِ) باب: (انصار سے محبت کے ایمان کا حصہ ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1416
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ يُقَالُ لَهُ: الْحَارِثُ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ".ترجمہ
اہلِ مصر کے ایک صاحب جنہیں حارث رحمہ اللہ کہا جاتا ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے انصار سے محبت کی، اس نے میری محبت کی بنا پر ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض کی بنا پر ان سے بغض رکھا۔“