فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1405
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ ، نَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَخَذَ بِيَدَيِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ وَقَدْ وَضَعَ قَدَمَ الْحُسَيْنِ عَلَى ظَهْرِ قَدَمَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ: "تَرَقَّ عَيْنُ بَقَّةٍ، تَرَقَّ عَيْنُ بَقَّةٍ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے دونوں ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پاؤں اپنے دونوں پاؤں کی پشت پر رکھے ہوئے تھے، اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «تَرَقَّ عَيْنُ بَقَّةٍ، تَرَقَّ عَيْنُ بَقَّةٍ» ”اوپر چڑھو، اے مچھر کی سی چھوٹی آنکھ والے! اوپر چڑھو، اے مچھر کی سی چھوٹی آنکھ والے!““