فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَيْحَانَتَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الدُّنْيَا) باب: (سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے دنیا میں نبی ﷺ کے دو پھول ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1390
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا حَجَّاجٌ ، وَأَبُو عُمَرَ قَالَا: نَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ قَالَ: انْظُرُوا إِلَى هَذَا يَسْأَلُنِي عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "هُمَا رَيْحَانَتِي مِنَ الدُّنْيَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا".ترجمہ
ابن ابی نعم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے ان سے مچھر کے خون کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم کہاں کے رہنے والے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”اہلِ عراق سے ہوں۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم لوگ اس شخص کو دیکھو! یہ مجھ سے مچھر کے خون کے بارے میں پوچھ رہا ہے حالانکہ ان لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے فرزند کو قتل کر دیا، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «هُمَا رَيْحَانَتِي مِنَ الدُّنْيَا» ”وہ دونوں دنیا میں میرے خوشبودار پھول ہیں۔“ رضی اللہ عنہما۔“