فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَسْمِيَةِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے نام رکھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1367
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِّي سَمَّيْتُ ابْنَيَّ هَذَيْنِ حَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ بِأَسْمَاءِ ابْنَيْ هَارُونَ شَبْرًا ، وَشُبَيْرًا".ترجمہ
سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے ان دونوں بیٹوں حسن اور حسین کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے ناموں «شبر» اور «شبیر» کی مناسبت سے رکھے ہیں۔“