فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ قُدَامَةَ الْبَلْخِيُّ ، سَنَةَ تِسْعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ ، قَثَنَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ وَهُوَ ابْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَتِ مَنْ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: عُمَرُ ، قَالَ: فَخَشِيتُ أَنْ أَقُولَ: ثُمَّ مَنْ؟ فَيَقُولُ عُثْمَانُ ، فَقُلْتُ: أَنْتَ يَا أَبَتِ؟ فَقَالَ: أَبُوكَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ.محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ، جو کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں، روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے ابا جان! رسول اللہ ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر کون ہے؟“
انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“
میں نے عرض کیا: ”پھر کون؟“
انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“
محمد بن حنفیہ کہتے ہیں کہ پھر مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے (دوبارہ) پوچھا: ”پھر کون؟“ تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (کا نام) فرما دیں گے، اس لیے میں نے عرض کیا: ”اے ابا جان! (ان کے بعد) کیا آپ ہیں؟“
تو انہوں نے فرمایا: ”تمہارا باپ تو مسلمانوں میں سے محض ایک عام آدمی ہے۔“