فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ عَاصِبًا رَأْسَهُ بِخِرْقَةٍ، فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَيَّ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنِ ابْنِ أَبِي قُحَافَةَ ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ ، وَلَكِنْ خَلَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ، سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ". سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اس مرض میں جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی، سر مبارک پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے، پھر آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے، پس اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”یقیناً اپنی جان اور مال کے ساتھ مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے سیدنا ابن ابی قحافہ رضی اللہ عنہ ہیں، اور اگر میں انسانوں میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بناتا، لیکن اسلام کا بھائی چارہ اور اس کی دوستی سب سے افضل ہے؛ تم لوگ مسجد میں کھلنے والے تمام چھوٹے دروازے بند کر دو سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دروازے کے۔“