فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: سَعْدٌ أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر چلانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1307
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَثَنَا قَيْسٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: "إِنِّي لَأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نَغْزُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا لَنَا طَعَامٌ نَأْكُلُهُ إِلَّا وَرَقُ الْحُبْلَةِ وَهَذَا السَّمُرَ حَتَّى إِنَّ أَحَدَنَا يَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ مَا لَهُ خِلْطٌ، ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ يُعَزِّرُونِي عَلَى الدِّينِ لَقَدْ خِبْتُ إِذًا وَضَلَّ عَمَلِي".ترجمہ
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں پہلا عرب ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا، اور یقیناً میں نے وہ وقت دیکھا ہے جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ جہاد کرتے تھے اور ہمارے پاس کھانے کو ببول اور حبلہ کے پتوں کے سوا کچھ نہ ہوتا تھا، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی جب رفع حاجت کرتا تو وہ بکری کی مینگنی کی طرح (خشک) ہوتی تھی جس میں باہمی ربط و آمیزش نہیں ہوتی تھی۔ پھر اب بنو اسد مجھے دین کے معاملے میں تنبیہ و سرزنش کرنے لگے ہیں؛ اگر (میرا حال وہی ہے جو وہ کہتے ہیں تو) میں واقعی ناکام ہو گیا اور میری ساری محنت ضائع ہو گئی۔“