فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فِي النَّارِ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے قاتل کے جہنمی ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، وَجَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَا: جَاءَ ابْنُ جُرْمُوزٍ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عَلِيٍّ فَحَجَبَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ أَذِنَ لَهُ فَقَالَ: أَمَّا أَهْلُ الْبَلَاءِ فَتَجْفُوهُمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: " بِفِيكِ التُّرَابُ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، مِمَّنْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ".ابراہیم رحمہ اللہ اور جعفر رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہیں، ان دونوں نے فرمایا: ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل ابن جرموز سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور اندر آنے کی اجازت چاہی، تو آپ نے اسے کافی دیر تک روکے رکھا، پھر اسے اجازت دی تو اس نے کہا: ”آپ آزمائشوں (اور خدمات) والے لوگوں سے تو بے رخی برتتے ہیں؟“ اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تیرے منہ میں خاک ہو! بیشک میں اللہ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ میں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو کچھ کینہ ہو گا ہم اسے نکال دیں گے، وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے“۔“