❮
❯
حدیث نمبر: 1245
قَالَ ابْنُ مَالِكٍ: نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ ، قَثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ هُوَ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: دَخَلَ نَاسٌ مِنَ الْيَهُودِ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَقَالُوا لَهُ: مَا صَبَرْتُمْ بَعْدَ نَبِيِّكُمْ إِلَّا خَمْسًا وَعِشْرِينَ سَنَةً حَتَّى قَتَلَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا قَالَ: فَقَالَ عَلِي: " قَدْ كَانَ صَبْرًا وَخَيْرًا، فَذَكَرَ صَبْرًا وَخَيْرًا، وَلَكِنْ مَا جَفَّتْ أَقْدَامُكُمْ مِنَ الْبَحْرِ حَتَّى قُلْتُمْ: يَا مُوسَى اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ ".
ترجمہ

محمد بن قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یہودیوں کے کچھ لوگ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہنے لگے: ”تم لوگ اپنے نبی ﷺ کے بعد محض پچیس سال ہی صبر کر سکے یہاں تک کہ تم نے ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیا۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ یقیناً صبر اور خیر ہی کا وقت تھا (پھر آپ نے اس صبر اور خیر کا تذکرہ کیا اور فرمایا:) لیکن تمہارے قدم تو ابھی سمندر سے خشک بھی نہ ہوئے تھے کہ تم نے مطالبہ کر دیا تھا: ﴿اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ﴾ ”ہمارے لیے بھی ویسا ہی ایک معبود بنا دیجیے جیسے ان کے معبود ہیں؛ انہوں نے فرمایا: بے شک تم لوگ ایسی قوم ہو جو جہالت برتتی ہے۔““

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1245
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف وفيه علتان : ضعف أبي معشر نجيح بن عبدالرحمن السندي والانقطاع بين محمد بن قيس وهو المدني قاص عمر بن عبدالعزيز وبين علي . وذكره المحب الطبري في الرياض النضرة (٣ : ٢٥٦) وعزاه إلى احمد في المناقب . . »
«رياض النضرة في مناقب العشرة للطبري: 256/3»