فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْأَشْيَبُ ، وَأَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَا: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ حَسَنٌ يَوْمَ الْأَضْحَى فَقَرَّبَ إِلَيْنَا خَزِيرَةً فَقُلْتُ: أَصْلَحَكَ اللَّهُ لَوْ قَرَّبْتَ إِلَيْنَا هَذَا الْبَطَّ يَعْنِي الْوَزَّ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَكْثَرَ الْخَيْرَ، فَقَالَ: يَا ابْنَ زُرَيْرٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا يَحِلُّ لِلْخَلِيفَةِ مِنْ مَالِ اللَّهِ، إِلَّا قَصْعَتَانِ، قَصْعَةٌ يَأْكُلُهَا هُوَ وَأَهْلُهُ، وَقَصْعَةٌ يَضَعُهَا بَيْنَ يَدَيِ النَّاسِ" .عبداللہ بن زریر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا“
حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عید الاضحیٰ کا دن تھا
”تو انہوں نے ہمارے سامنے خزیرہ (گوشت اور آٹے سے تیار کردہ کھانا) پیش کیا۔ میں نے عرض کیا: «أصلحك الله» ”اللہ آپ کا بھلا کرے“، کاش کہ آپ ہمیں یہ بطخ یعنی ہنس کا گوشت پیش کرتے، کیونکہ اب تو اللہ نے خیر و برکت کی فراوانی کر دی ہے، تو انہوں نے فرمایا: «يا ابن زرير» ”اے ابن زریر! بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خلیفہ کے لیے اللہ کے مال میں سے صرف دو پیالے ہی حلال ہیں؛ ایک پیالہ جسے وہ خود اور اس کے اہل خانہ کھائیں، اور ایک پیالہ جسے وہ لوگوں کے سامنے (ضیافت کے لیے) رکھے۔“““