فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1214
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَطَرٍ الْبَصْرِيُّ ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ عَلِيًّا ، أَنَّ عَلِيًّا اشْتَرَى ثَوْبًا بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ، فَلَمَّا لَبِسَهُ قَالَ: "الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي" ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ.ترجمہ
ابو مطر بصری رحمہ اللہ، جنہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا دور پایا تھا، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے تین درہم میں ایک کپڑا خریدا، پھر جب اسے زیبِ تن کیا تو فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے وہ لباس عطا فرمایا جس کے ذریعے میں لوگوں میں زینت حاصل کرتا ہوں اور اس سے اپنا ستر ڈھانپتا ہوں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا تھا۔“