❮
❯
حدیث نمبر: 1204
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: قِيلَ لِعَلِيٍّ: إِنَّ رَسُولَكُمْ كَانَ يَخُصُّكُمْ بِشَيْءٍ دُونَ النَّاسِ عَامَّةً، قَالَ: مَا خَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ يَخُصَّ النَّاسَ بِهِ إِلَّا شَيْءٌ فِي قِرَابِ سَيْفِي هَذَا، فَأَخْرَجَ صَحِيفَةً فِيهَا شَيْءٌ مِنْ أَسْنَانِ الْإِبِلِ، وَفِيهَا: إِنَّ الْمَدِينَةَ حَرَمٌ مِنْ ثَوْرٍ إِلَى عَايِرٍ، مَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا، أَوْ آوَى مُحْدِثًا، فَإِنَّ عَلَيْهِ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ، وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ، فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ، وَمَنْ تَوَلَّى مَوْلًى بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ ".
ترجمہ

حارث بن سوید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: ”کیا آپ کے رسول (ﷺ) آپ لوگوں کو عام لوگوں کے مقابلے میں کسی خاص بات کے ساتھ مخصوص فرماتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایسی کسی چیز کے ساتھ خاص نہیں فرمایا جس کے ساتھ عام لوگوں کو خاص نہ کیا ہو، سوائے اس چیز کے جو میری اس تلوار کے نیام میں ہے۔“ پھر انہوں نے ایک صحیفہ نکالا جس میں اونٹوں کی عمروں (کے حساب سے دیت و زکوٰۃ) کے متعلق کچھ تحریر تھا، اور اس میں یہ بھی مرقوم تھا: ”بے شک مدینہ «ثور» سے لے کر «عائر» تک حرم ہے؛ جس نے اس میں کوئی بدعت (یا جرم) پیدا کیا یا کسی بدعتی (یا مجرم) کو پناہ دی، تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، قیامت کے دن اس کا نہ کوئی فرض عمل قبول کیا جائے گا اور نہ ہی نفل۔ اور مسلمانوں کا عہد و ذمہ داری (حرمت میں) ایک ہی ہے، چنانچہ جس نے کسی مسلمان کے دیے ہوئے عہد کی خلاف ورزی کی، تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، قیامت کے دن اس کا نہ کوئی فرض عمل قبول کیا جائے گا اور نہ ہی نفل۔ اور جو شخص اپنے اصل مربیوں (آزاد کرنے والے مالکان) کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے کو اپنا مربی و کارساز بنا لے، تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، قیامت کے دن اس کا نہ کوئی فرض عمل قبول کیا جائے گا اور نہ ہی نفل۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1204
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1771، 3001، 3009، 6374، 6870، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1370، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2127، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4422، 4734، 4745، 4746، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2034، 4530، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1300، وأخرجه فتح الباري برقم: 111، 1771، 3000، 3017، 6374، 6484، 6516، 6517، وأخرجه مسند البزار برقم: 486، 491، 495، 784، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5273، 6603، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4508»