فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: كُنْتُ شَاكِيًا فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَيْفَ قُلْتَ؟" فَأَعَادَ عَلَيْهِ مَا قَالَ، قَالَ: فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ: "اللَّهُمَّ عَافِهِ" ، "أَوِ اللَّهُمَّ اشْفِهِ" - شَكَّ شُعْبَةُ - ، قَالَ: فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي ذَاكَ بَعْدُ.سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں بیمار تھا کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں یہ دعا کر رہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي» ”اے اللہ! اگر میری موت کا وقت آ پہنچا ہے تو مجھے راحت عطا فرما، اور اگر ابھی اس میں تاخیر ہے تو مجھے (بیماری سے) اٹھا کھڑا کر، اور اگر یہ محض آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا فرما۔“
رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے کیا کہا؟“ تو انہوں نے اپنی وہی بات دہرا دی۔
(سیدنا علی رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے انہیں اپنے قدمِ مبارک سے ٹھوکا دیا اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ عَافِهِ» یا «اللَّهُمَّ اشْفِهِ» (راویِ حدیث شعبہ رحمہ اللہ کو شک ہے) ”اے اللہ! اسے عافیت عطا فرما“ یا ”اے اللہ! اسے شفا عطا فرما۔“
وہ فرماتے ہیں: اس کے بعد مجھے اپنی اس تکلیف کی شکایت دوبارہ کبھی نہیں ہوئی۔“