فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَفَّانُ ، نَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي الْمِقْدَامِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَزْرَقِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا نَائِمٌ عَلَى الْمَنَامَةِ، فَاسْتَسْقَى الْحَسَنَ ، وَالْحُسَيْنَ ، قَالَ: فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَاةٍ لَنَا بَكِيءٍ فَحَلَبَهَا فَدَرَّتْ، فَجَاءَهُ الْحَسَنُ فَنَحَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّهُ أَحَبُّهُمَا إِلَيْكَ؟ قَالَ: "لَا، وَلَكِنَّهُ اسْتَسْقَى قَبْلَهُ" ، ثُمَّ قَالَ: "إِنِّي، وَإِيَّاكِ، وَهَذَا الرَّاقِدَ، فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میں ایک بچھونے پر سو رہا تھا، اتنے میں سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما نے پانی طلب کیا، تو نبی ﷺ ہماری ایک ایسی بکری کی طرف بڑھے جو بہت کم دودھ دیتی تھی، آپ ﷺ نے اسے دوہا تو اس نے کثرت سے دودھ دیا، پھر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ (پینے کے لیے) آئے تو نبی ﷺ نے انہیں پیچھے ہٹا دیا، اس پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہ آپ کو ان دونوں میں زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس نے پہلے پانی مانگا تھا“، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں، تم اور یہ سونے والا، قیامت کے دن ایک ہی مقام پر ہوں گے۔““