❮
❯
حدیث نمبر: 1175
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثَيْنِ إِلَى الْيَمَنِ، عَلَى أَحَدِهِمَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَعَلَى الْآخَرِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، فَقَالَ: "إِذَا لَقِيتُمْ فَعَلِيٌّ عَلَى النَّاسِ، وَإِنِ افْتَرَقْتُمَا فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى جُنْدِهِ" ، قَالَ: فَلَقِينَا بَنِي زَيْدٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَاقْتَتَلْنَا، فَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَقَتَلْنَا الْمُقَاتِلَةَ، وَسَبَيْنَا الذُّرِّيَّةَ، فَاصْطَفَى عَلِيٌّ امْرَأَةً مِنَ السَّبْيِ لِنَفْسِهِ، قَالَ بُرَيْدَةُ: فَكَتَبَ، يَعْنِي خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ ، إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُهُ بِذَلِكَ، فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعْتُ الْكِتَابَ، فَقُرِئَ عَلَيْهِ، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا مَكَانُ الْعَائِذِ، بَعَثْتَنِي مَعَ رَجُلٍ وَأَمَرْتَنِي أَنْ أُطِيعَهُ، قَدْ بَلَّغْتُ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَقَعْ فِي عَلِيٍّ ، فَإِنَّهُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّكُمْ بَعْدِي" .
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یمن کی طرف دو لشکر روانہ فرمائے، ایک کی قیادت سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے سپرد کی اور دوسرے کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے، اور فرمایا: ”جب تم دونوں ایک جگہ جمع ہو جاؤ تو لوگوں کی امارت علی کے سپرد ہو گی، اور اگر تم الگ الگ رہو تو تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے لشکر کا امیر ہو گا۔“
وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہمارا مقابلہ اہل یمن کے قبیلے بنو زید سے ہوا اور ہم نے ان سے قتال کیا، چنانچہ مسلمان مشرکین پر غالب آگئے، ہم نے ان کے جنگجوؤں کو قتل کیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان قیدیوں میں سے ایک خاتون کو اپنے لیے منتخب کر لیا۔
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کی طرف ایک خط لکھا جس میں آپ ﷺ کو اس واقعے کی اطلاع دی، چنانچہ جب میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے وہ خط آپ کے سپرد کیا، جب وہ خط آپ ﷺ کو پڑھ کر سنایا گیا تو میں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرہ مبارک پر غصہ دیکھا، میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں پناہ کا طلب گار ہوں، آپ نے مجھے ایک شخص کے ساتھ بھیجا اور مجھے اس کی اطاعت کا حکم دیا، تو جس پیغام کے ساتھ مجھے بھیجا گیا تھا میں نے وہ پہنچا دیا ہے۔“
تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”علی کی برائی نہ کرو، کیونکہ وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے بعد تمہارا ولی ہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1175
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده حسن وهو في المسند (٥ : ٣٥٦) بهذا الإسناد مثله وأخرجه البخاري مختصراً من طريق عبدالله بن بريدة. ومضى برقم ٩٨٩. . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4093، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22503، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14732، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8725، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4391»
«مسند الامام احمد: 356/5»