فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1161
قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ أَبُو طُوَالَةَ الْأَنْصَاِرِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ، وَابْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: شَكَى عَلِيٌّ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ، النَّاسَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ فِينَا خَطِيبًا فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: "أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَشْكُوا عَلِيًّا ، فَوَاللَّهِ لَهُوَ أَخَيْشِنُ فِي ذَاتِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ".ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شکایت کی، تو آپ ﷺ ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، پس میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شکایت نہ کرو، کیونکہ اللہ کی قسم! وہ اللہ کی ذات کے معاملے میں اور اللہ کی راہ میں بہت زیادہ صلابت رکھنے والے ہیں۔“