فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
وَفِيمَا كَتَبَ إِلَيْنَا، يَذْكُرُ أَنَّ عَبَّادَ بْنَ يَعْقُوبَ حَدَّثَهُمْ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ ، قَالَ: اشْتَكَى أَبُو الْأَسْوَدُ الْفَالِجَ ، فَنُعِتَ لَهُ ثَعْلَبٌ، فَطَلَبْنَاهَا فِي خَرِبِ الْبَصْرَةِ، فَبَيْنَا أَنَا أَطُوفُ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ يُصَلِّي، فَأَشَارَ إِلَيَّ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: أَبُو حَرْبِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، فَقَالَ: أَقْرِئْ أَبَاكَ السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فُلَانٍ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: لَأَذُودَنَّ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ الْقَصِيرَتَيْنِ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللَّهِ رَايَاتِ الْكُفَّارِ وَالْمُنَافِقِينَ، كَمَا تُذَادُ غَرِيبَةُ الْإِبِلِ عَنْ حِيَاضِهَا.ابو حرب بن ابو الاسود الدؤلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابو الاسود رحمہ اللہ فالج کے مرض میں مبتلا ہوئے تو ان کے لیے لومڑی (کا گوشت) تجویز کیا گیا، چنانچہ ہم بصرہ کے کھنڈرات میں اس کی تلاش میں نکلے۔ میں ابھی گھوم ہی رہا تھا کہ اچانک ایک شخص پر نظر پڑی جو نماز پڑھ رہا تھا، اس نے میری طرف اشارہ کیا تو میں اس کے پاس گیا، اس نے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ میں نے بتایا: ”میں ابو حرب بن ابو الاسود ہوں۔“ اس نے کہا: ”اپنے والد کو سلام کہنا اور ان سے کہنا کہ عبداللہ بن فلاں رحمہ اللہ آپ کو سلام کہتے ہیں اور آپ سے کہتے ہیں: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «لَأَذُودَنَّ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ الْقَصِيرَتَيْنِ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللَّهِ رَايَاتِ الْكُفَّارِ وَالْمُنَافِقِينَ، كَمَا تُذَادُ غَرِيبَةُ الْإِبِلِ عَنْ حِيَاضِهَا» ”میں اپنے ان دونوں چھوٹے ہاتھوں سے رسول اللہ ﷺ کے حوض سے کفار اور منافقین کے جھنڈوں کو اس طرح پرے ہٹا دوں گا جیسے اجنبی اونٹوں کو گھاٹوں سے دور بھگا دیا جاتا ہے۔“ “