فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1154
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ ، قَالَ: رَأَيْتُ فِي كِتَابِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ رَحِمَهُ اللَّهُ بِخَطِّ يَدِهِ: نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُنْذِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ يَقُولُ: مَنْ دَمَعَتَا عَيْنَاهُ فِينَا دَمْعَةً، أَوْ قَطَرَتْ عَيْنَاهُ فِينَا قَطْرَةً، أَثْوَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْجَنَّةَ.ترجمہ
احمد بن اسرائیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن محمد بن حنبل رحمہ اللہ کی کتاب میں ان کے اپنے ہاتھ کی تحریر میں دیکھا کہ ربیع بن منذر رحمہ اللہ اپنے والد (منذر رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: ”جس شخص کی دونوں آنکھوں سے ہماری خاطر ایک آنسو بہہ نکلے، یا اس کی آنکھوں سے ہماری وجہ سے (آنسو کا) ایک قطرہ ٹپک پڑے، تو اللہ عزوجل اسے جنت میں ٹھکانا عطا فرمائے گا۔“