فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1151
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَعْدِ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْدَةُ بْنُ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ مُسَيَّرَةٌ سَدَاهَا حَرِيرٌ، قَالَ: فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: مَاذَا أَصْنَعُ بِهَا أَلْبَسُهَا أَمْ لَا؟ قَالَ: "إِنِّي لَا أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي، وَلَكِنِ اجْعَلْهَا خُمُرًا لِلْفَوَاطِمِ" .ترجمہ
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کو ریشمی دھاریوں والا ایک جوڑا تحفے میں پیش کیا گیا جس کا تانا ریشم کا تھا، تو آپ ﷺ نے وہ میرے پاس بھیج دیا۔ میں نے آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: میں اس کا کیا کروں؟ کیا میں اسے پہنوں یا نہ پہنوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے وہ بات پسند نہیں کرتا جو خود اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں، لیکن تم اس کی اوڑھنیاں بنا کر فواطم (فاطمہ نامی خواتین) میں تقسیم کر دو۔“ “