فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1146
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ أَبُو إِسْحَاقَ الطَّائِيُّ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرٍ: كَيْفَ كَانَ عَلِيٌّ فِيكُمْ؟ قَالَ: ذَلِكَ مِنْ خَيْرِ الْبَشَرِ، مَا كُنَّا نَعْرِفُ الْمُنَافِقِينَ إِلَّا بِبُغْضِهِمْ إِيَّاهُ.ترجمہ
ابو زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”آپ لوگوں میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا کیا مقام تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ بہترین انسانوں میں سے تھے، اور ہم منافقین کی پہچان صرف ان کے ساتھ بغض رکھنے ہی سے کرتے تھے۔“