فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1130
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، قَثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، قَثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُنْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ نُورًا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ آدَمَ بِأَرْبَعَةَ عَشَرَ أَلْفَ عَامٍ، فَلَمَّا خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ قَسَمَ ذَلِكَ النُّورَ جُزْءَيْنِ، فَجُزْءٌ أَنَا، وَجُزْءٌ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ" .ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے محبوب رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ اللہ عزوجل کے حضور ایک نور کی صورت میں موجود تھے، اس سے چودہ ہزار سال قبل کہ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا؛ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو اس نور کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، چنانچہ ایک حصہ میں ہوں اور ایک حصہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں۔““