فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1128
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَثَنَا زُهَيْرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرٍو الْأَصَمِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الشِّيعَةَ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا مَبْعُوثٌ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ: كَذَبُوا وَاللَّهِ، مَا هَؤُلَاءِ بِالشِّيعَةِ، لَوْ عَلِمْنَا أَنَّهُ مَبْعُوثٌ، مَا زَوَّجْنَا نِسَاءَهُ، وَلَا قَسَمْنَا مَالَهُ.ترجمہ
عمرو اصم رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”بے شک یہ شیعہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ قیامت کے دن سے پہلے دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! انہوں نے جھوٹ بولا ہے، یہ لوگ شیعہ نہیں ہیں؛ اگر ہمیں علم ہوتا کہ وہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے تو نہ ہم ان کی ازواج کے نکاح کرتے اور نہ ہی ان کا مال (بطور وراثت) تقسیم کرتے۔“