فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1125
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، نَا قُتَيْبَةُ ، نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: لَا يَزَالُ النَّاسُ يَنْتَقِصُونَ حَتَّى لَا يَقُولَ أَحَدٌ: اللَّهُ اللَّهُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ ضَرَبَ يَعْسُوبُ الدِّينِ بِذَنَبِهِ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ بَعَثَ إِلَيْهِ بَعْثٌ يَتَجَمَّعُونَ عَلَى أَطْرَافِ الْأَرْضِ، كَمَا تَتَجَمَّعُ قَزَعُ الْخَرِيفِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ اسْمَ أَمِيرِهِمْ، وَمَنَاخَ رِكَابِهِمْ.ترجمہ
حارث بن سوید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگوں میں (ایمانی و اخلاقی) تنزلی آتی رہے گی یہاں تک کہ کوئی «الله الله» کہنے والا باقی نہیں رہے گا، پھر جب یہ صورتِ حال ہو جائے گی تو دین کا سردار (فتنوں سے بچاؤ کے لیے) حرکت میں آئے گا، اور جب وہ ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک ایسا لشکر بھیجے گا جو زمین کے اطراف سے اس طرح سمٹ کر اکٹھا ہو جائے گا جیسے خزاں کے بادلوں کے ٹکڑے جمع ہو جاتے ہیں۔ اللہ کی قسم! میں ان کے امیر کا نام اور ان کی سواریوں کے پڑاؤ ڈالنے کی جگہ کو بھی یقیناً جانتا ہوں۔“