فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1082
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ: نَا كَثِيرٌ النَّوَّاءُ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أُعْطِيَ كُلُّ نَبِيٍّ سَبْعَةَ رُفَقَاءَ، وَأُعْطِيتُ أَنَا أَرْبَعَةَ عَشَرَ" ، قِيلَ لِعَلِيٍّ: مَنْ هُمْ؟ قَالَ: أَنَا، وَابْنَايَ الْحَسَنُ ، وَالْحُسَيْنُ ، وَحَمْزَةُ ، وَجَعْفَرٌ ، وَعُقَيْلٌ ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَالْمِقْدَادُ ، وَسَلْمَانُ ، وَعَمَّارٌ ، وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہر نبی کو سات رفقاء عطا کیے گئے، اور مجھے چودہ عطا کیے گئے ہیں۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ وہ کون ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ”میں، میرے دونوں صاحبزادے سیدنا حسن اور سیدنا حسین، سیدنا حمزہ، سیدنا جعفر، سیدنا عقیل، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا مقداد، سیدنا سلمان، سیدنا عمار، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم۔“