فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيًّا عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ يَقُولُ: لَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَخْطُبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ أَنْ لَا شَيْءَ لِي، ثُمَّ ذَكَرْتُ عَائِدَتَهُ وَصِلَتَهُ فَخَطَبْتُهَا، فَقَالَ: "وَهَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ: "فَأَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ الَّتِي كُنْتُ أَعْطَيْتُكَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا؟" قُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ: "فَأْتِ بِهَا" ، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَأَنْكَحَنِيهَا، فَلَمَّا أَنْ دَخَلَتْ عَلَيَّ قَالَ: "لَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى آتِيَكُمَا" ، فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْنَا كِسَاءٌ أَوْ قَطِيفَةٌ فَتَحَشْحَشْنَا، فَقَالَ: "مَكَانَكُمَا، عَلَى حَالِكُمَا" ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ عِنْدَ رُءُوسِنَا فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَأُتِيَ بِهِ، فَدَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ رَشَّهُ عَلَيْنَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ هِيَ؟ قَالَ: "هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْهَا" .ابو نجیح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب میں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) نکاح کی درخواست کرنے کا ارادہ کیا، تو مجھے یاد آیا کہ میرے پاس تو (مہر کے لیے) کچھ بھی نہیں ہے، پھر مجھے آپ ﷺ کی مروت اور صلہ رحمی یاد آئی تو میں نے نکاح کا پیغام دے دیا۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری وہ «الْحُطَمِيَّةُ» (حطمی) زرہ کہاں ہے جو میں نے تمہیں فلاں فلاں دن عطا کی تھی؟“ میں نے عرض کیا: وہ میرے پاس موجود ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے آؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر میں وہ زرہ لے آیا اور آپ ﷺ نے میرا نکاح ان سے کر دیا۔ جب وہ میرے پاس (رخصت ہو کر) آئیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تک میں تمہارے پاس نہ آ جاؤں، کوئی نیا کام نہ کرنا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے (ہمارے ہاں تشریف لا کر) اجازت طلب کی، اس وقت ہم پر ایک چادر یا کمبل تھا، ہم نے (تعظیماً) اٹھنے کی کوشش کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی جگہ پر رہو، جس حالت میں ہو اسی پر رہو۔“ پھر رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس اندر تشریف لائے اور ہمارے سرہانے بیٹھ گئے، پھر پانی کا ایک برتن منگوایا، جب وہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر وہ پانی ہم پر چھڑکا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو زیادہ محبوب ہوں یا یہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے، اور تم مجھے اس سے زیادہ عزیز ہو۔““