❮
❯
حدیث نمبر: 1074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: نَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: أَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّهِ سَلْمَى قَالَتِ: اشْتَكَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّضْتُهَا، فَأَصْبَحَتْ يَوْمًا كَأَمْثَلِ مَا كَانَتْ، فَخَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : يَا أُمَّتَاهُ، اسْكُبِي لِي مَاءً غُسْلًا، فَسَكَبْتُ لَهَا، فَقَامَتْ فَاغْتَسَلَتْ كَأَحْسَنِ مَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ، ثُمَّ قَالَتْ: هَاتِي ثِيَابِي الْجُدُدَ، فَأَعْطَيْتُهَا، فَلَبِسَتْهَا ثُمَّ جَاءَتْ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي كَانَتْ فِيهِ فَقَالَتْ: قَدِّمِي الْفِرَاشَ إِلَى وَسَطِ الْبَيْتِ، فَقَدَّمْتُهُ فَاضْطَجَعَتْ وَاسْتَقْبَلَتِ الْقِبْلَةَ فَقَالَتْ: يَا أُمَّتَاهُ، إِنِّي مَقْبُوضَةٌ الْآنَ، وَإِنِّي قَدِ اغْتَسَلْتُ، فَلَا يَكْشِفْنِي أَحَدٌ، وَقُبِضَتْ، فَجَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ لَا يَكْشِفُهَا أَحَدٌ، ثُمَّ حَمَلَهَا بِغُسْلِهَا ذَلِكَ فَدَفَنَهَا.
ترجمہ

سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ، سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیمار ہوئیں تو میں نے ان کی تیمار داری کی۔ ایک روز صبح کے وقت ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہو گئی، جب سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ باہر تشریف لے گئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: «يَا أُمَّتَاهُ، اسْكُبِي لِي مَاءً غُسْلًا» ”اے میری پیاری ماں! میرے لیے غسل کا پانی ڈالیں“۔ میں نے ان کے لیے پانی انڈیلا تو وہ کھڑی ہوئیں اور نہایت عمدگی سے غسل کیا، پھر فرمایا: ”مجھے میرے نئے کپڑے لا دیں“۔ میں نے وہ انہیں دے دیے اور انہوں نے پہن لیے، پھر وہ اس کمرے میں تشریف لائیں جہاں وہ رہا کرتی تھیں اور فرمایا: ”میرا بستر کمرے کے درمیان بچھا دو“۔ میں نے بستر بچھا دیا تو وہ لیٹ گئیں اور اپنا رخ قبلہ کی جانب کر لیا، پھر فرمایا: «يَا أُمَّتَاهُ، إِنِّي مَقْبُوضَةٌ الْآنَ، وَإِنِّي قَدِ اغْتَسَلْتُ، فَلَا يَكْشِفْنِي أَحَدٌ» ”اے میری پیاری ماں! اب میری روح قبض ہونے والی ہے اور میں غسل کر چکی ہوں، لہٰذا اب مجھے کوئی برہنہ نہ کرے۔“ پھر ان کی وفات ہو گئی۔ جب سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو میں نے انہیں صورتِ حال بتائی، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! انہیں کوئی برہنہ نہیں کرے گا“۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں اسی غسل کے ساتھ اٹھایا اور سپردِ خاک کر دیا۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1074
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لأجل الكديمي. . »
«مسند الامام احمد: 460/6»