فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1068
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَائِشَةَ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَسَدَ النَّاسِ إِيَّايَ، فَقَالَ: " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ رَابِعَ أَرْبَعَةٍ: أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَنَا وَأَنْتَ وَالْحَسَنُ ، وَالْحُسَيْنُ ، وَأَزْوَاجُنَا عَنْ أَيْمَانِنَا، وَعَنْ شَمَائِلِنَا، وَذَرَارِيُّنَا خَلْفَ أَزْوَاجِنَا، وَشِيعَتُنَا مِنْ وَرَائِنَا ".ترجمہ
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے لوگوں کے میرے ساتھ حسد کرنے کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تم ان چار افراد میں سے چوتھے ہو گے: جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے میں، تم، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما ہوں گے؛ ہماری ازواج ہمارے دائیں اور بائیں جانب ہوں گی، ہماری اولاد ہماری ازواج کے پیچھے ہو گی، اور ہمارے پیروکار ہمارے پیچھے ہوں گے۔““