فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1026
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ بَعْدَ وَفَاةِ عَلِيٍّ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَ: لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ لَمْ يَسْبِقْهُ الْأَوَّلُونَ بِعِلْمٍ، وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخَرُونَ.ترجمہ
ابو رزین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ہمیں خطبہ دیا جبکہ آپ سیاہ عمامہ پہنے ہوئے تھے، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یقیناً تم سے آج ایک ایسی شخصیت جدا ہوئی ہے جس سے علم میں نہ پہلے لوگ سبقت لے جا سکے اور نہ ہی بعد میں آنے والے ان کے مرتبے تک پہنچ سکیں گے۔“