فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1020
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، فَقَالَ رَفِيقِي أَبُو مَهْلٍ: كَمْ لَكِ؟ قَالَتْ: سِتٌّ وَثَمَانُونَ سَنَةً، قَالَ: مَا سَمِعْتِ مِنْ أَبِيكِ شَيْئًا؟ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ: "أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيُّ".ترجمہ
موسیٰ الجہنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں فاطمہ بنت علی رحمہا اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے ساتھی ابو مہل رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا: ”آپ کی عمر کتنی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”چھیاسی برس۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا آپ نے اپنے والد سے کچھ سنا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھ سے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم میرے لیے اسی مقام و منزلت پر ہو جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام کے ہاں حاصل تھی، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“ “