فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ مَيْمُونٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَادٍ يُقَالُ لَهُ: وَادِي خُمٍّ، فَأَمَرَ بِالصَّلَاةِ، فَصَلَّاهَا بِهَجِيرٍ، قَالَ: فَخَطَبَنَا وَظُلِّلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبٍ عَلَى شَجَرَةِ سَمُرَةٍ مِنَ الشَّمْسِ، فَقَالَ: "أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ، أَوَ لَسْتُمْ تَشْهَدُونَ، أَنِّي أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ؟" قَالُوا: بَلَى، قَالَ: "فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ عَلِيًّا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ عَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَوَالِ مَنْ وَالِاهُ" .میمون ابو عبد اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا، جبکہ میں سن رہا تھا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک وادی میں اترے جسے وادیِ خُم کہا جاتا ہے، پس آپ ﷺ نے نماز کا حکم دیا اور اسے تپتی دوپہر میں پڑھایا۔“ وہ بیان کرتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، اور رسول اللہ ﷺ کے لیے دھوپ سے بچاؤ کی خاطر کیکر کے ایک درخت پر کپڑے کے ذریعے سایہ کیا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے، یا کیا تم گواہی نہیں دیتے کہ میں ہر مومن کی جان سے بڑھ کر اس کا زیادہ حق دار ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، تو بے شک سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کے مولیٰ ہیں، «اللَّهُمَّ عَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَوَالِ مَنْ وَالِاهُ» ”اے اللہ! جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ، اور جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھ۔““