فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1006
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، قَثَنَا الْجُعَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ عَلِيًّا خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَاءَ ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ، وَعَلِيٌّ يَبْكِي يَقُولُ: تُخَلِّفُنِي مَعَ الْخَوَالِفِ؟ فَقَالَ: "أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا النُّبُوَّةَ؟" .ترجمہ
عائشہ بنت سعد رحمہا اللہ اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب آپ ﷺ «ثنية الوداع» پہنچے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ رو رہے تھے اور عرض کر رہے تھے: ”کیا آپ مجھے پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ چھوڑے جا رہے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تمہارا میرے ساتھ وہی مقام ہو جو ہارون (علیہ السلام) کا موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ تھا، سوائے نبوت کے؟“