فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 10
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ حَفِظَنِي فِي أَصْحَابِي كُنْتُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَافِظًا، وَمَنْ سَبَّ أَصْحَابِي فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ".ترجمہ
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میرے صحابہ کے معاملے میں میرا پاس و لحاظ رکھا، قیامت کے دن میں اس کا محافظ ہوں گا؛ اور جس نے میرے صحابہ کو برا بھلا کہا، اس پر اللہ کی لعنت ہے۔“