کتب حدیثسنن الدارقطنيابوابباب : حضرت عمر (رض) کا حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے نام مکتوب
حدیث نمبر: 4471
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ النُّعْمَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ الْهُذَلِيِّ ، قَالَ : كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ " أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْقَضَاءَ فَرِيضَةٌ مُحْكَمَةٌ وَسُنَّةٌ مُتَّبَعَةٌ ، فَافْهَمْ إِذَا أُدْلِيَ إِلَيْكَ بِحُجَّةٍ ، وَأَنْفِذِ الْحَقَّ إِذَا وَضَحَ ، فَإِنَّهُ لا يَنْفَعُ تَكَلُّمٌ بِحَقٍّ لا نَفَاذَ لَهُ ، وَآسِ بَيْنَ النَّاسِ فِي وَجْهِكَ ، وَمَجْلِسِكَ ، وَعَدْلِكَ ، حَتَّى لا يَيْأَسَ الضَّعِيفُ مِنْ عَدْلِكَ ، وَلا يَطْمَعُ الشَّرِيفُ فِي حَيْفِكَ ، الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى ، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ ، وَالصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ ، إِلا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلالا ، لا يَمْنَعْكُ قَضَاءٌ قَضَيْتَهُ بِالأَمْسِ رَاجَعْتَ فِيهِ نَفْسَكَ وَهُدِيتَ فِيهِ لِرُشْدِكَ أَنْ تُرَاجِعَ الْحَقَّ ، فَإِنَّ الْحَقَّ قَدِيمٌ وَمُرَاجَعَةَ الْحَقِّ خَيْرٌ مِنَ التَّمَادِي فِي الْبَاطِلِ ، الْفَهْمَ الْفَهْمَ فِيمَا يَخْتَلِجُ فِي صَدْرِكَ مِمَّا لَمْ يَبْلُغْكَ فِي الْكِتَابِ أَوِ السُّنَّةِ ، اعْرِفِ الأَمْثَالَ وَالأَشْبَاهَ ، ثُمَّ قِسِ الأُمُورَ عِنْدَ ذَلِكَ فَاعْمَدْ إِلَى أَحَبِّهَا عِنْدَ اللَّهِ وَأَشْبَهِهَا بِالْحَقِّ فِيمَا تَرَى ، وَاجْعَلْ لِمَنِ ادَّعَى بَيِّنَةً أَمَدًا يَنْتَهِي إِلَيْهِ ، فَإِنْ أَحْضَرَ بَيِّنَةً أَخَذَ بِحَقِّهِ وَإِلا وَجَّهْتَ الْقَضَاءَ عَلَيْهِ فَإِنَّ ذَلِكَ أَجْلَى لِلْعَمَى وَأَبْلَغُ فِي الْعُذْرِ ، الْمُسْلِمُونَ عُدُولٌ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلا مَجْلُودٌ فِي حَدٍّ ، أَوْ مُجَرَّبٌ فِي شَهَادَةِ زُورٍ ، أَوْ ظِنِّينٌ فِي وَلاءٍ ، أَوْ قَرَابَةٍ ، إِنَّ اللَّهَ تَوَلَّى مِنْكُمُ السَّرَائِرَ وَدَرَأَ عَنْكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ ، وَإِيَّاكَ وَالْقَلَقَ ، وَالضَّجَرَ ، وَالتَّأَذِّيَ بِالنَّاسِ ، وَالتَّنَكُّرَ لِلْخُصُومِ فِي مَوَاطِنَ الْحَقِّ الَّتِي يُوجِبُ اللَّهُ بِهَا الأَجْرَ وَيُحْسِنُ بِهَا الذُّخْرَ ، فَإِنَّهُ مَنْ يُصْلِحُ نِيَّتَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ وَلَوْ عَلَى نَفْسِهِ يَكْفِهِ اللَّهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ، وَمَنْ تَزَيَّنَ لِلنَّاسِ بِمَا يَعْلَمُ اللَّهُ ذَلِكَ يَشِنْهُ اللَّهُ ، فَمَا ظَنُّكَ بِثَوَابِ غَيْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي عَاجِلِ رِزْقِهِ وَخَزَائِنِ رَحْمَتِهِ ، وَالسَّلامُ عَلَيْكَ " .
محمد محی الدین
ابوالملیح ہذلی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا جس میں یہ تحریر تھا: (امابعد!) قضا ایک ایسا فریضہ ہے جو انتہائی ضروری ہے اور ایک ایسا طریقہ ہے جسے برقرار رہنا چاہیے۔ تو جب تمہارے سامنے ثبوت آ جائے، حق واضح ہو جائے تو تم اسے نافذ کر دو اور ایسے حق کے بارے میں کلام کرنا کوئی فائدہ نہیں دیتا جسے نافذ نہ کیا جا سکے۔ تم لوگوں کے ساتھ برابری کی سطح پر بیٹھو، انہیں برابر سمجھو یہاں تک کہ کوئی کمزور شخص تمہاری امید و انصاف سے ناامید نہ ہو اور کوئی صاحب حیثیت شخص تم سے کسی زیادتی کی امید نہ رکھے۔ ثبوت پیش کرنا اس شخص پر لازم ہو گا جو دعویٰ کرتا ہے اور قسم اٹھانا اس پر لازم ہو گا جو اس کا انکار کرتا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان صلح کروا دینا جائز ہے، سوائے ایسی صلح کے جو حرام چیز کو حلال کر دے اور حلال چیز کو حرام قرار دے۔ اگلے دن فیصلہ کرتے ہوئے یہ چیز تمہارے لیے رکاوٹ نہ بنے کہ تم نے اس کے بارے میں دوبارہ غور و فکر کیا اور تمہیں اس مسئلے کا کوئی نیا حل سمجھ میں آ گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے حق کی طرف رجوع کرنا ہے، حق قدیم ہوتا ہے اور حق کی طرف واپس چلے جانا، باطل کو مسلسل کرتے رہنے سے زیادہ بہتر ہے۔ سمجھ سے کام لینا، ہر اس چیز کے بارے میں جس کے بارے میں تمہارے ذہن میں کھٹکا ہو، اور اس بارے میں تم تک کتاب یا سنت کا کوئی حکم نہ پہنچ چکا ہو، تو ایسی صورت میں اس کی مانند دوسری صورتوں کو سامنے رکھنا اور احکام کو قیاس کرنا اور اس کو ترجیح دینا، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ محسوس ہو اور حق سے زیادہ مشابہت رکھتا ہو، تمہاری رائے کے مطابق۔ جس شخص نے دعویٰ کیا ہو، اگر وہ ثبوت پیش کرنے کے لیے مہلت مانگے تو اسے ثبوت پیش کرنے کے لیے مہلت دو اور اگر ثبوت پیش ہو جائے تو اس کے حق کے مطابق فیصلہ دو، اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس شخص کے خلاف فیصلہ دے دو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صورت حال نابینا شخص کے لیے بھی واضح ہو گئی ہے اور عذر کے حوالے سے زیادہ بلیغ ہے۔ ہر مسلمان عادل ہے، وہ ایک دوسرے سے متعلق ہیں، البتہ جس شخص کو حد کی سزا کے طور پر کوڑے لگائے گئے ہوں یا جس شخص کے بارے میں تجربہ یہ ہو کہ وہ جھوٹی گواہی دیتا ہے، یا جس کے بارے میں یہ گمان ہو کہ وہ ولی ہونے کی وجہ سے یا رشتہ داری کی وجہ سے (جھوٹی گواہی دے رہا ہے) تو اس کا خیال رکھنا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باطن کی چیزوں کا ولی اللہ تعالیٰ ہے لیکن ثبوت کی بنیاد پر تم پر سزا کو تم سے دور کیا جائے گا۔ اور ہاں لوگوں کو پریشان کرنے اور انہیں ستانے سے گریز کرنا اور ایسی جگہ کے بارے میں حق کے حوالے سے مخاصمت سے گریز کرنا، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اجر کو واجب کر دے گا، یہ چیز تمہارے لیے ذخیرہ آخرت بن جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان معاملے میں جس شخص کی نیت ٹھیک ہو گی، اگرچہ وہ چیز انسان کے اپنے خلاف کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس شخص کو لوگوں کے حوالے سے ضرر پہنچنے سے محفوظ رکھے گا اور جو لوگوں کے بارے میں آراستہ ہو گا، لیکن اللہ تعالیٰ کا اس کے بارے میں علم مختلف ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو رسوا کر دے گا۔ تو تم نے اللہ تعالیٰ کے بجائے کسی دوسرے سے اجر کیوں حاصل کرنا ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ فوری رزق بھی عطا فرماتا ہے اور اپنی رحمت کے خزانے بھی عطا فرماتا ہے اور تم پر سلام ہو۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4471
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20888، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4471»
« قال الزیلعي : وعبد الله بن أبي حميد ضعيف ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 81)»
حدیث نمبر: 4472
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، نَا إِدْرِيسُ الأَوْدِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، وَأَخْرَجَ الْكِتَابَ ، فَقَالَ : هَذَا كِتَابُ عُمَرَ ، ثُمَّ قُرِئَ عَلَى سُفْيَانَ " مِنْ هَاهُنَا إِلَى أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْقَضَاءَ فَرِيضَةٌ مُحْكَمَةٌ وَسُنَّةٌ مُتَّبَعَةٌ ، فَافْهَمْ إِذَا أُدْلِيَ إِلَيْكَ فَإِنَّهُ لا يَنْفَعُ تَكَلُّمٌ بِحَقٍّ لا نَفَاذَ لَهُ ، آسِ بَيْنَ النَّاسِ فِي مَجْلِسِكَ ، وَوَجْهِكَ وَعَدْلِكَ ، حَتَّى لا يَطْمَعَ شَرِيفٌ فِي حَيْفِكَ ، وَلا يَخَافَ ضَعِيفٌ جَوْرَكَ ، الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ ، الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ ، إِلا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلالا ، لا يَمْنَعْكَ قَضَاءٌ قَضَيْتَهُ بِالأَمْسِ رَاجَعْتَ فِيهِ نَفْسَكَ وَهُدِيتَ فِيهِ لِرُشْدِكَ أَنْ تُرَاجِعَ الْحَقَّ ، فَإِنَّ الْحَقَّ قَدِيمٌ ، وَإِنَّ الْحَقَّ لا يُبْطِلُهُ شَيْءٌ وَمُرَاجَعَةَ الْحَقِّ خَيْرٌ مِنَ التَّمَادِي فِي الْبَاطِلِ ، الْفَهْمَ الْفَهْمَ فِيمَا يَخْتَلِجُ عِنْدَ ذَلِكَ فَاعْمَدْ إِلَى أَحَبِّهَا إِلَى اللَّهِ وَأَشْبَهِهَا بِالْحَقِّ فِيمَا تَرَى وَاجْعَلْ لِلْمُدَّعِي أَمَدًا يَنْتَهِي إِلَيْهِ فَإِنْ أَحْضَرَ بَيِّنَةً وَإِلا وَجَّهْتَ عَلَيْهِ الْقَضَاءَ ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَجْلَى لِلْعَمَى ، وَأَبْلَغُ فِي الْعُذْرِ ، الْمُسْلِمُونَ عُدُولٌ بَيْنَهُمْ بَعْضُهُمْ ، عَلَى بَعْضٍ ، إِلا مَجْلُودًا فِي حَدٍّ ، أَوْ مُجَرَّبًا فِي شَهَادَةِ زُورٍ ، أَوْ ظَنِينًا فِي وَلاءٍ ، أَوْ قَرَابَةٍ ، فَإِنَّ اللَّهَ تَوَلَّى مِنْكُمُ السَّرَائِرَ وَدَرَأَ عَنْكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ ، ثُمَّ إِيَّاكَ وَالضَّجَرَ ، وَالْقَلَقَ ، وَالتَّأَذِّيَ بِالنَّاسِ ، وَالتَّنَكُّرَ لِلْخُصُومِ فِي مَوَاطِنَ الْحَقِّ الَّتِي يُوجِبُ اللَّهُ بِهَا الأَجْرَ وَيُحْسِنُ بِهَا الذِّكْرَ ، فَإِنَّهُ مَنْ يُخْلِصُ نِيَّتَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ ، يَكْفِهِ اللَّهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ، وَمَنْ تَزَيَّنَ لِلنَّاسِ بِمَا يَعْلَمُ اللَّهُ ذَلِكَ شَانَهُ اللَّهُ " .
محمد محی الدین
سعید بن ابوبردہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط نکالا اور بولے: یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط ہے، پھر سفیان نامی راوی نے اس خط کو میرے سامنے پڑھا جس میں یہ تحریر تھا: (امابعد!) قضا ایک ایسا فرض ہے جو ضروری ہے اور ایک ایسا طریقہ ہے، جسے برقرار رہنا چاہیے۔ تم یہ بات سمجھ لو کہ جب تمہارے سامنے کوئی مقدمہ آئے، تو اسے حق کے بارے میں کلام کرنا فائدہ نہیں دیتا، جس حق کا نفاذ نہ ہو سکے۔ تم لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے ان کی طرف رخ کرتے ہوئے ان سے انصاف کے ساتھ کام لیتے ہوئے اس چیز کا خیال رکھو کہ کوئی صاحب حیثیت شخص تم سے کسی زیادتی کی امید نہ رکھے اور کسی کمزور شخص کو تم سے کسی ظلم کا اندیشہ نہ ہو۔ جو شخص دعویٰ کرتا ہے اس پر ثبوت پیش کرنا لازم ہے اور جو شخص انکار کر دیتا ہے وہ قسم اٹھائے گا۔ مسلمانوں کے درمیان صلح کروا دینا جائز ہے، ماسوائے ایسی صلح کے جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا جو کسی حلال چیز کو حرام قرار دے۔ گزشتہ دن تم نے جو فیصلہ کیا تھا وہ فیصلہ تمہیں روکے نہیں، جبکہ تم نے اس کے بارے میں غور و فکر کیا ہو، پھر تمہاری درست چیز کی طرف رہنمائی کر دی گئی ہو، وہ تمہیں اس بات سے نہ روکے کہ تم حق کی طرف رجوع کر لو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حق قدیم ہے اور حق کو کوئی بھی چیز باطل نہیں کر سکتی اور حق کی طرف لوٹ جانا، اس سے زیادہ بہتر ہے کہ انسان باطل پر گامزن رہے۔ جو معاملہ تمہارے ذہن میں کھٹک پیدا کرے، اس کو سمجھنے کی کوشش کرنا، اس چیز کے حوالے سے جو قرآن اور سنت کے حوالے سے تم تک نہیں پہنچی ہے، اس صورت میں تم اس جیسی دوسری مشابہہ اور ہم مثل صورت کا اندازہ لگانا پھر معاملات کو قیاس کرنا اور اس میں سے جو صورت حال اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو اور حق کے زیادہ قریب ہو، اس کا ارادہ کر لینا جو تمہاری سمجھ میں آئے۔ تم دعویٰ کرنے والے شخص کو مہلت دینا کہ اس دوران وہ اپنا ثبوت پیش کر دے، اگر کر دیا، تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کے خلاف فیصلہ کر دینا کیونکہ اب یہ صورت حال نابینا شخص کے لیے بھی روزن ہو جائے گی اور عذر کے حوالے سے زیادہ بلیغ ہو گی۔ سب مسلمان عادل ہیں، ایک دوسرے سے متعلق ہیں البتہ جس شخص کو حد کی سزا کے طور پر کوڑے لگائے گئے ہوں یا جس شخص کے بارے میں تجربہ یہ ہو کہ وہ جھوٹی گواہی دیتا ہے، تو اس کا خیال رکھنا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باطن کی چیزوں کا ولی اللہ تعالیٰ ہے، لیکن ثبوت کی بنیاد پر تم سے سزا کو دور کیا جائے گا اور ہاں لوگوں کو پریشان کرنے، ان کو ستانے سے گریز کرنا اور ایسی جگہ سے حق کے بارے میں مخالفت سے گریز کرنا، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اجر کو واجب کر دے گا، یہ چیز تمہارے لیے ذخیرہ آخرت بن جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان جس کی نیت ٹھیک ہو گی اگرچہ وہ چیز اس کے اپنے خلاف کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس پر لوگوں کے حوالے سے ضرر پہنچانے سے محفوظ رکھے گا اور جو لوگوں کے بارے میں آراستہ ہو گا لیکن اللہ تعالیٰ کے بارے میں اس کا علم مختلف ہو گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو رسوا کر دے گا۔ تو تم نے اللہ تعالیٰ کے بجائے کسی دوسرے سے اجر کیوں حاصل کرنا ہے جس شخص کی اللہ تعالیٰ کے معاملے میں نیت ٹھیک ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اسے ہر معاملے میں محفوظ کر لیتا ہے، اور جو شخص لوگوں کے بارے میں اچھا بنتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسا نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو رسوا کرتا ہے۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4472
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11472، 20342، 20406، 20431، 20523، 20638، 20788، 21267، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4472»
حدیث نمبر: 4473
حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُنَيْنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى . ح وثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ حَفْصٍ الْخَثَمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، نَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " سَيَأْتِيكُمْ عَنِّي أَحَادِيثُ مُخْتَلِفَةٌ ، فَمَا جَاءَكُمْ مُوَافِقًا لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِسُنَّتِي فَهُوَ مِنِّي ، وَمَا جَاءَكُمْ مُخَالِفًا لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي " ، صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، ضَعِيفٌ ، لا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر ایسی روایات آئیں گی جو ایک دوسرے سے مختلف ہوں گی تو جس شخص کے پاس کوئی ایسی روایات آئیں جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ موافقت رکھتی ہوں تو وہ میری طرف سے ہوں گی، جس کے پاس ایسی چیز آئے جو میری سنت کی مخالف ہو، تو وہ میری طرف سے نہیں ہو گی۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4473
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4473 ، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
« قال الدارقطني: صالح بن موسى ضعيف ، لا يحتج بحديثه»
حدیث نمبر: 4474
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا حُدِّثْتُمْ عَنِّي بِحَدِيثٍ تَعْرِفُونَهُ وَلا تُنْكِرُونَهُ فَصَدِّقُوا بِهِ ، وَمَا تُنْكِرُونَهُ فَكَذِّبُوا بِهِ " ،.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر تمہیں میرے حوالے سے کوئی حدیث سنائی جائے جو تمہاری سمجھ میں آ جائے، اور تم اس کا انکار نہ کر سکو تو تم اس کی تصدیق کر دو، اور جس چیز کا تم انکار کر رہے ہو، جو تمہاری سمجھ میں نہ آئے اور تمہیں لگے کہ یہ میرا فرمان نہیں ہو گا (تو تم اس کا انکار کر دو)۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4474
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث «منكر ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4474، 4475، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 9444، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 6068»
«قال الذھبي : منكر جدا ، لسان الميزان: (2 / 199)»
حدیث نمبر: 4475
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ ، وَزَادَ فَإِنِّي أَقُولُ مَا يُعْرَفُ وَلا يُنْكَرُ ، وَلا أَقُولُ مَا يُنْكَرُ وَلا يُعْرَفُ ".
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اس کی وجہ یہ ہے کہ میں وہی بات کہوں گا جو معروف ہو گی اور جو منکر نہیں ہو گی۔ میں وہ بات نہیں کہوں گا جو منکر ہو گی اور معروف نہیں ہو گی۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4475
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث «منكر ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4474، 4475، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 9444، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 6068»
«قال الذھبي : منكر جدا ، لسان الميزان: (2 / 199)»
حدیث نمبر: 4476
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّهَا تَكُونُ بَعْدِي رُوَاةٌ يَرْوُونَ عَنِّي الْحَدِيثَ ، فَاعْرِضُوا حَدِيثَهُمْ عَلَى الْقُرْآنِ ، فَمَا وَافَقَ الْقُرْآنَ فَخُذُوا بِهِ ، وَمَا لَمْ يُوَافِقِ الْقُرْآنَ فَلا تَأْخُذُوا بِهِ " ، هَذَا وَهْمٌ وَالصَّوَابُ عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، مُرْسَلا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو میرے حوالے سے روایات نقل کریں گے تو تم ان روایات کو قرآن پر پیش کرنا اور جو قرآن کے مطابق ہوں گی، ان کو حاصل کر لینا اور جو قرآن کے موافق نہیں ہوں گی ان کو حاصل نہ کرنا۔“ (امام دارقطنی کہتے ہیں:) روایت وہم ہے، صحیح یہ ہے کہ عاصم کے حوالے سے، امام زید کے حوالے سے، امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4476
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4476 ، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
« قال الدارقطني: هذا وهم والصواب عن عاصم عن زيد بن علي بن الحسين مرسلا عن النبي صلى الله عليه وسلم ، سنن الدارقطني: (5 / 372) برقم: (4476)»
حدیث نمبر: 4477
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، قَالُوا : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَنْصُورٍ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْفَقِيهُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ نُعَيْمٍ بِبَغْدَادَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ هَيْثَمٍ الصَّيْرَفِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، " أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاقَةٍ ، فَقَالَ : كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا نُتِجَتْ هَذِهِ النَّاقَةُ عِنْدِي وَأَقَامَ بَيِّنَةً ، فَقَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلَّذِي هِيَ فِي يَدِهِ " .
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی ایک اونٹنی کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقدمہ لے کر حاضر ہوئے۔ دونوں میں سے ایک نے کہا: اس اونٹنی نے میرے ہاں بچے کو جنم دیا ہے، ان میں سے ہر ایک نے ثبوت بھی پیش کر دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے حق میں فیصلہ دیا اس وقت اونٹنی جس شخص کے قبضے میں تھی۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4477
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21283، 21284، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4477»
«قال ابن حجر: وإسناده ضعيف ، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 385)»
حدیث نمبر: 4478
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ وَاحِدٌ ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ " ، قَالَ : فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، فَقَالَ : هَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، .
محمد محی الدین
ابوقیس جو سیدنا عمرو بن العاص کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی قاضی فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد کرے اور اس بارے میں غلطی کر جائے تو اسے ایک اجر ملتا ہے، اور اگر وہ فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرے اور درست فیصلہ دے تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4478
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 7352 م، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1716، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5060،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3574، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1326، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2314،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4460، 4464، 4478، 4479، 4480، 4481، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18052»
حدیث نمبر: 4479
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ ، وَقَالَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ.
محمد محی الدین
ایک اور روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4479
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 7352 م، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1716، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5060،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3574، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1326، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2314،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4460، 4464، 4478، 4479، 4480، 4481، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18052»
حدیث نمبر: 4480
وَنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ ، ثُمَّ إِنْ حَكَمَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ». وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی قاضی فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد کرے اور غلط فیصلہ دے تو اسے اس کا ایک اجر ملتا ہے اور اگر وہ فیصلہ دیتے ہوئے صحیح فیصلہ دے تو اس کو دو اجر ملتے ہیں۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4480
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 7352 م، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1716، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5060،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3574، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1326، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2314،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4460، 4464، 4478، 4479، 4480، 4481، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18052»
حدیث نمبر: 4481
وَنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ ، ثُمَّ إِنْ حَكَمَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ " ، وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ : فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : هَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا أَبِي . ح وَنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ ، بِالإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا مثل قَوْلِ الْقَوَارِيرِيِّ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند میں منقول ہے۔
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4481
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 7352 م، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1716، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5060،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3574، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1326، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2314،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4460، 4464، 4478، 4479، 4480، 4481، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18052»
حدیث نمبر: 4482
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَرَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ هَذَا غَلَبَنِي عَلَى أَرْضٍ كَانَتْ لأَبِي ، فَقَالَ الْكِنْدِيُّ : هِيَ أَرْضِي كَانَتْ فِي يَدِي أَزْرَعُهَا لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَقٌّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لِلْحَضْرَمِيِّ : " أَلَكَ بَيِّنَةٌ ؟ ، قَالَ : لا ، قَالَ : يَمِينُهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ لا يُبَالِي عَلَى مَا حَلَفَ وَلا يَتَوَرَّعُ مِنْ شَيْءٍ ، فَقَالَ : لَيْسَ لَكَ مِنْهُ إِلا ذَلِكَ ، فَانْطَلَقَ بِهِ لِيُحَلِّفَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَدْبَرَ : أَمَا لَئِنْ حَلَفَ عَلَى مَالِهِ لِيَأْكُلَهُ ظُلْمًا ، لَيَلْقَيَنَّ اللَّهُ وَهُوَ عَنْهُ مُعْرِضٌ " .
محمد محی الدین
علقمہ بن وائل اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (حضر موت) سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اور کندہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرمی نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص نے میری زمین پر قبضہ کر لیا ہے، وہ زمین میرے والد کی تھی۔ اس شخص نے کہا: وہ زمین میری ہے اور میرے پاس موجود ہے، میں اس میں زراعت کرتا ہوں، اس شخص کا اس زمین میں کوئی حق نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حضرمی سے دریافت کیا: ”تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے؟“ تو اس نے عرض کی کہ نہیں ہے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ دوسرا فریق قسم اٹھائے گا۔“ اس حضرمی نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! یہ اس چیز کی پروا نہیں کرے گا کہ یہ کیا قسم اٹھا رہا ہے؟ کیونکہ یہ گناہوں کا ارتکاب کرنے سے بچتا نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے یہی صورت ہے۔“ پھر اس شخص نے قسم اٹھائی، جب وہ چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے دوسرے شخص کے مال کی اس لیے قسم اٹھائی ہے، تاکہ اسے ظلم کے طور پر ہڑپ کرے، تو جب یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس سے منہ پھیر لے گا۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4482
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 139، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5074، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5946، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3245، 3623، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1340، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4482، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19165، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22585»
حدیث نمبر: 4483
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا دَابَّةً لَمْ يَكُنْ لَهُمَا بَيِّنَةٌ ، " فَأَمَرَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْتَهِمَا عَلَى الْيَمِينِ " ،.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا، دونوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو حکم دیا: ”وہ دونوں قسم اٹھا کر اس میں حصہ لیں۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4483
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2674، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5956، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3616، 3617، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2329، 2346، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4483، 4484، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8326، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 21568، 23855»
حدیث نمبر: 4484
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ ، وَزَادَ فِيهِ : " أَحَبَّا أَوْ كَرِهَا ".
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”وہ دونوں راضی ہوں یا مجبوری کی حالت میں ایسا کریں۔“
حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4484
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2674، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5956، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3616، 3617، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2329، 2346، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4483، 4484، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8326، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 21568، 23855»