حدیث نمبر: 3631
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حَمْدُونُ بْنُ عُمَارَةَ الْبَزَّازُ أَبُو جَعْفَرٍ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُخَارِيُّ الْمُسْنَدِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَّتَهَا حَيْضَةً وَنِصْفًا " .
محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے خلع حاصل کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عدت ڈیڑھ حیض مقرر کی۔
حدیث نمبر: 3632
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، " أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَّتَهَا حَيْضَةً " .
محمد محی الدین
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے خلع حاصل کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عدت ایک حیض مقرر کی۔
حدیث نمبر: 3633
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو حَازِمٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ حَيْضَةً " .
محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے خلع حاصل کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی: ”وہ ایک حیض تک عدت بسر کرے۔“
حدیث نمبر: 3634
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا أَبُو الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " أَمَرَ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ حِينَ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ أَنْ تَعْتَدَّ حَيْضَةً " .
محمد محی الدین
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ نے سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کو یہ ہدایت کی تھی: ”وہ ایک حیض تک عدت گزاریں۔“ جب اس خاتون نے (اپنے شوہر) سے خلع حاصل کر لیا تھا۔
حدیث نمبر: 3635
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَرْدَكَ ، سَمِعَ عَطَاءً ، يَقُولُ : أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " ثَلاثٌ جِدُّهُنَّ جِدٌّ وَهَزْلُهُنَّ جِدٌّ : النِّكَاحُ ، وَالطَّلاقُ ، وَالرَّجْعَةُ " ،.
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں، جن میں سنجیدگی بھی سنجیدگی شمار ہو گی اور مذاق بھی سنجیدگی شمار ہو گا: نکاح، طلاق، اور رجوع کرنا۔“
حدیث نمبر: 3636
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَرْدَكَ ، سَمِعَ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، يَقُولُ : أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3637
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا ابْنُ أَرْدَكَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " ثَلاثٌ جِدُّهُنَّ جِدٌّ وَهَزْلُهُنَّ جِدٌّ : الطَّلاقُ ، وَالنِّكَاحُ ، وَالرَّجْعَةُ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں، جن میں سنجیدگی بھی سنجیدگی شمار ہو گی اور مذاق بھی سنجیدگی شمار ہو گا: نکاح، طلاق، اور رجوع کرنا۔“
حدیث نمبر: 3638
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَرْدَكَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " ثَلاثٌ جِدُّهُنَّ جِدٌّ وَهَزْلُهُنَّ جِدٌّ : الطَّلاقُ ، وَالنِّكَاحُ ، وَالرَّجْعَةُ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں، جن میں سنجیدگی بھی سنجیدگی شمار ہو گی اور مذاق بھی سنجیدگی شمار ہو گا: نکاح، طلاق، اور رجوع کرنا۔“
حدیث نمبر: 3639
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمْرَانَ ، نَا عَوْفٌ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، نَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرَى رِعَاءُ الشَّاءِ رُءُوسَ النَّاسِ ، وَأَنْ يُرَى الْحُفَاةُ الْعُرَاةُ الْجُوَّعُ يَتَبَارَوْنَ فِي الْبُنْيَانِ ، وَأَنْ تَلِدَ الأَمَةُ رَبَّهَا " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے: بکریوں کے چرواہے لوگوں کے حکمران بن جائیں گے، اور برہنہ پاؤں، برہنہ جسم (یعنی کم لباس والے) بھوکے لوگ ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند عمارات تعمیر کریں گے، اور کنیز اپنے آقا کو جنم دے گی۔“
حدیث نمبر: 3640
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْعَائِذِيُّ ، بِمَكَّةَ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ الْجَنَدِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُوطَأَ حَامِلٌ حَتَّى تَضَعَ ، أَوْ حَائِلٌ حَتَّى تَحِيضَ " ، قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ : وَمَا قَالَ لَنَا فِي هَذَا الإِسْنَادِ أَحَدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ ، إِلا الْعَائِذِيُّ.
محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ”کسی حاملہ عورت کے ساتھ صحبت کی جائے، جب تک وہ بچے کو جنم نہ دے، یا کسی کم سن لڑکی کے ساتھ صحبت کی جائے، جب تک اسے حیض نہ آ جائے (یعنی وہ بالغ نہ ہو جائے)۔“