حدیث نمبر: 2279
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، ثنا مَرْوَانُ الْمُقَفَّعِ ، قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْبِضُ عَلَى لِحْيَتِهِ وَيَقْطَعُ مَا زَادَ عَلَى الْكَفِّ ، قَالَ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَفْطَرَ : " ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد محی الدین
مروان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے اپنی ڈاڑھی مٹھی میں لی ہوئی تھی اور ایک مٹھی سے زیادہ جو حصہ تھا، اسے کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”پیاس ختم ہو گئی، رگیں تر ہو گئیں اور اگر اللہ نے چاہا، تو اجر بھی ثابت ہو گیا۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں حسین بن واقد رحمہ اللہ نامی راوی منفرد ہیں اور اس کی سند حسن ہے۔
حدیث نمبر: 2280
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ : " اللَّهُمَّ لَكَ صُمْنَا وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْنَا فَتَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کے وقت یہ دعا مانگا کرتے تھے: ”اے اللہ! ہم نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیری عطا کردہ رزق سے ہم نے افطار کیا، تو ہماری طرف سے اسے قبول فرما، بیشک تو سننے والا اور جاننے والا ہے۔“