حدیث نمبر: 1854
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي ، فَإِذَا اسْتَفْتَحَ إِنْسَانٌ الْبَابَ فَتَحَ لَهُ مَا كَانَ فِي قِبْلَتِهِ ، أَوْ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ يَسَارِهِ ، وَلا يَسْتَدْبِرُ الْقِبْلَةَ " .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے تھے، اگر اس دوران کوئی شخص دروازے پر دستک دیتا، تو اگر دروازہ آپ کے سامنے کی طرف یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف یا بائیں طرف ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازہ کھول دیا کرتے تھے، البتہ قبلہ کی طرف پیٹھ کر کے (اس طرف منہ موڑ کر) دروازہ نہیں کھولتے تھے۔
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا عَمِّي ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ ، فَمَشَى فَفَتَحَ لِي ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مُصَلاهُ " ، وَذَكَرَتْ أَنَّ الْبَابَ كَانَ فِي الْقِبْلَةِ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے اور دروازہ بند ہوتا، میں دوران میں آتی اور دروازہ کھولنے کے لیے کہتی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے آتے اور میرے لیے دروازہ کھول دیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جائے نماز پر تشریف لے جاتے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات ذکر کی تھی کہ وہ دروازہ قبلہ کی سمت میں تھا۔
حدیث نمبر: 1856
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَمِّي ، وَشَاذَانُ ، قَالا : نا حَجَّاجٌ ، ثنا حَمَّادٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلاءِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " اسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي ، فَمَشَى عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ فَفَتَحَ لِي ، ثُمَّ عَادَ إِلَى مَقَامِهِ " .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں دروازہ کھولنے کے لیے کہتی، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کھڑے نوافل ادا کر رہے ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں طرف یا بائیں طرف سے آ کر دروازہ کھول دیتے اور پھر واپس اپنی جگہ تشریف لے جاتے۔