حدیث نمبر: 1623
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ أَبُو الطَّيِّبِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْكِلابِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِيدَانَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ : " شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، وَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ قَبْلَ نِصْفِ النَّهَارِ ، ثُمَّ شَهِدْتُهَا مَعَ عُمَرَ ، وَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ إِلَى أَنْ أَقُولَ : انْتَصَفَ النَّهَارُ ، ثُمَّ شَهِدْتُهَا مَعَ عُثْمَانَ ، فَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ إِلَى أَنْ أَقُولَ زَالَ النَّهَارُ ، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا عَابَ ذَلِكَ ، وَلا أَنْكَرَهُ " .
محمد محی الدین
عبداللہ بن سیدان سلمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی ہے، ان کی نماز اور ان کا خطبہ نصف نہار سے پہلے ہوتے تھے، پھر مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں جمعے کا موقع ملا، تو ان کی نماز اور ان کا خطبہ اتنی دیر میں ہوتے تھے کہ میں یہ سمجھتا تھا، اب دن ڈھل چکا ہے، تو میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ جس نے ان پر اس بارے میں اعتراض کیا ہو یا انکار کیا ہو۔
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ نَرْجِعُ وَلا نَجْدُ فَيْئًا نَسْتَظِلُّ بِهِ " .
محمد محی الدین
ایاس بن سلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم اپنے والد کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرتے تھے، پھر جب ہم واپس آتے تھے، تو ہمیں کوئی سایہ نہیں ملتا تھا، جس کے سائے میں ہم آ جائیں۔
حدیث نمبر: 1625
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : " مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلا نَتَغَدَّى إِلا بَعْدَ الْجُمُعَةِ " .
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم جمعہ کے بعد قیلولہ کرتے تھے اور کھانا کھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 1626
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثنا أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : " كُنَّا نَتَغَدَّى وَنَقِيلُ بَعْدَ الْجُمُعَةِ " .
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جمعہ کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور کھانا کھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1627
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، ثنا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1628
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا الرَّمَادِيُّ ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، ثنا أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ، ثُمَّ تَكُونُ الْقَائِلَةُ بَعْدُ " .
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرتے تھے اور پھر اس کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1629
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا مُبَشِّرُ بْنُ مُكَسِّرٍ ، ثنا أَبُو حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : " كُنَّا نُبَكِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَتَغَدَّى وَنَقِيلُ " .
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جلدی چلے جاتے تھے، پھر جب ہم واپس آتے تھے، تو دوپہر کا کھانا کھاتے تھے اور قیلولہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ الْخُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا جُلُوسٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبے دیتے تھے اور ان دونوں کے درمیان کچھ دیر کے لیے بیٹھتے تھے۔