باب: جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو اذان سنے
بَابُ الْجُمُعَةِ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ بِمَدَى الصَّوْتِ " . قَالَ دَاوُدُ : يَعْنِي حَيْثُ يَسْمَعُ الصَّوْتَ.
محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے، جو (مؤذن کی) آواز سنتا ہے۔“ داؤد بیان کرتے ہیں: حدیث کے الفاظ کا مطلب یہ ہے: وہ شخص (مؤذن) کی آواز سنتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ ، نا الْوَلِيدُ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّمَا الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ " .
محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے، جو اذان کی آواز سنتا ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا قَبِيصَةُ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ " . قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ : مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هُوَ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ ، وَهَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الطَّائِفِ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے، جو جمعہ کی اذان سنتا ہے۔“ ابن ابوداؤد نے ہمیں بتایا: محمد بن سعید سے مراد طائفی ہیں، جو ثقہ ہیں، اور یہ ایک ایسی سنت ہے، جسے نقل کرنے میں اہل طائف منفرد ہیں۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثنا قَبِيصَةُ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ ، وَقَالَ : " التَّأْذِينُ ".
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم یہاں لفظ ’تاذین‘ استعمال ہوا ہے۔