حدیث نمبر: 741
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالا : نا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ : بَالَ جَرِيرٌ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، فَقِيلَ لَهُ : أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ " . قَالَ الأَعْمَشُ : قَالَ إِبْرَاهِيمُ : فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ ؛ لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ إِسْلامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ ، هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ : فَقِيلَ لَهُ : يَا أَبَا عَمْرٍو أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ ؟ فَقَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِي ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ " . وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُعْجِبُهُمْ ذَلِكَ ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
محمد محی الدین
ہمام نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کر لیا۔ تو ان سے کہا گیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا ہے، آپ پہلے پیشاب کر چکے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے پیشاب کیا، پھر اس کے بعد آپ نے وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔“ اعمش نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو یہ حدیث بہت پسند تھی، اس کی وجہ یہ ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ عیسیٰ بن یونس نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ نقل کیا ہے کہ ان سے کہا گیا: ”اے ابوعمرو! آپ ایسا کر رہے ہیں، آپ نے پہلے پیشاب کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا کہ: ”مجھے اس بات سے کون سی چیز منع کرے گی جب کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو یہ روایت بہت پسند تھی کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔
حدیث نمبر: 742
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : رَأَيْتُ جَرِيرًا تَوَضَّأَ مِنْ مُطَهَّرَةٍ ، فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، فَقِيلَ لَهُ : أَتَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ ؟ فَقَالَ : " إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ " . وَكَانَ هَذَا الْحَدِيثُ يُعْجِبُ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُونَ : إِنَّمَا كَانَ إِسْلامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ .
محمد محی الدین
ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کے برتن سے وضو کیا اور پھر اپنے موزوں پر مسح کر لیا۔ ان سے دریافت کیا گیا کہ: ”آپ اپنے موزوں پر مسح کر رہے ہیں؟“ تو انہوں نے جواب دیا کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔“ یہ روایت سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو بہت پسند تھی۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔
حدیث نمبر: 743
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 744
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، أَخْبَرَنِي ضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ ، قَالَ : " قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ فَرَأَيْتُهُ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ " .
محمد محی الدین
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنے موزوں پر مسح کیا تھا۔“
حدیث نمبر: 745
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ قَالُوا : نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ ، نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ " . قَالُوا : بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ ؟ قَالَ : إِنَّمَا أَسْلَمْتُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ لوگوں نے دریافت کیا کہ: ”کیا آپ نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد یہ دیکھا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ: ”میں نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔“
حدیث نمبر: 746
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا ابْنُ حَنَانٍ ، نا بَقِيَّةُ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مُنْذُ أنزلت عَلَيْهِ سُورَةُ الْمَائِدَةِ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ”سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے موزوں پر مسح کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔“