کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : جب جنبی شخص سونے، کھانے یا پینے کا ارادہ کرے تو وہ کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 453
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَوْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَأَرَادَ أَنْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَكَلَ " . صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنابت لاحق ہوتی اور آپ سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے، لیکن اگر اس حالت میں کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو آپ اپنی دونوں ہتھیلیاں دھو کر کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔
حدیث نمبر: 454
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ أَكَلَ " . صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے اور اگر (جنابت کی حالت میں) کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو دونوں ہاتھ دھو کر وہ چیز کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔
حدیث نمبر: 455
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ ، وَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ كَفَّيْهِ وَمَضْمَضَ فَاهُ ثُمَّ طَعِمَ " . صَحِيحٌ.
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو سونے سے پہلے نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے اور اگر کچھ کھانے کا ارادہ کرتے جبکہ آپ جنابت کی حالت میں ہوتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ دھو لیتے اور کلی کر کے وہ چیز کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔