حدیث نمبر: 390
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ أَبُو يَحْيَى الْجَحْدَرِيُّ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نا عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " أَنَّ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَتَاهُ فِي أَوَّلِ مَا أُوحِيَ إِلَيْهِ ، فَأَرَاهُ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْوُضُوءِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَنَضَحَ بِهَا فَرْجَهُ " .
محمد محی الدین
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نقل کرتے ہیں: جب آپ پر پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی تھی، اس کے قریب کے زمانے میں جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا طریقہ کر کے دکھایا۔ جب وہ وضو کر کے فارغ ہوئے تو انہوں نے چلو میں پانی لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔
حدیث نمبر: 391
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْكَاتِبُ ، نا حَمْدَانَ بْنُ عَلِيٍّ ، نا هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، نا رِشْدِينُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، وَقُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ زَيْدٍ " أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ لَمَّا نزل عَلَى النَّبِيِّ أَرَاهُ الْوُضُوءَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَرَشَّ بِهَا فِي الْفَرْجِ " .
محمد محی الدین
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جبرائیل علیہ السلام، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے تو (ابتدائی زمانے میں) انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کا طریقہ کر کے دکھایا، جب وہ وضو کر کے فارغ ہوئے تو انہوں نے چلو میں پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک لیا۔