کتب حدیث ›
سنن الدارقطني › ابواب
› باب : (ارشاد باری تعالیٰ :)” جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو “ کی تفسیر
حدیث نمبر: 90
نا نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، نا مَالِكٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ : " إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ سورة المائدة آية 6 ، قَالَ : يَعْنِي إِذَا قُمْتُمْ مِنَ النَّوْمِ " .
محمد محی الدین
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو، تو اپنے چہروں کو دھو لو۔“ زید بن اسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد ہے، جب تم نیند سے بیدار ہو۔
حدیث نمبر: 91
نا نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا الْوَلِيدُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : " يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ سورة المائدة آية 6 ، قَالَ : إِذَا قُمْتُمْ مِنَ النَّوْمِ " .
محمد محی الدین
امام مالک بن انس نے زید بن اسلم کا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ قول نقل کیا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو۔“ زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: جب تم نیند سے بیدار ہو (تو وضو کرو)۔