حدیث نمبر: 40
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ . ح وَنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا وَكِيعٌ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ جَمِيعًا ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے ہو، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“
حدیث نمبر: 41
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّفَّارِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا الثَّوْرِيُّ ، وَمَعْمَرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے ہو جائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“
حدیث نمبر: 43
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ : " إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجَّسْ " ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
محمد محی الدین
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں: جب پانی چالیس قلے ہو جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا، یا شاید اسی کی مانند کوئی لفظ انہوں نے بیان کیا ہے۔
حدیث نمبر: 44
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، نا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قَدْرَ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يَحْمِلْ خَبَثًا " . كَذَا قَالَ : وَخَالَفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ رَوَوْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالُوا : " أَرْبَعِينَ غَرْبًا " ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ : " أَرْبَعُونَ دَلْوًا " ، سُلَيْمَانُ بْنُ سِنَانٍ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، كَذَا ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ.
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابوہریرہ اپنے والد (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کا یہ قول نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے کی مقدار تک پہنچ جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، بعض روایات میں ”چالیس بڑے ڈول“ کا لفظ استعمال ہوا ہے، بعض روایات میں ”چالیس چھوٹے ڈول“ کا لفظ استعمال ہوا ہے (یعنی یہ لفظ ”قلے“ کی جگہ استعمال ہوا ہے)۔