سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَوَانِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ باب: : سونے اور چاندی کے برتن
حدیث نمبر: 97
نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الأَنْصَارِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، نا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ : " انْطَلَقْتُ أنا ، وَأَبِي إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالَ لَنَا : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ أَنْ يُشْرَبَ فِيهَا ، وَأَنْ يُؤْكَلَ فِيهَا ، وَنَهَى عَنِ الْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ ، وَعَنْ ثِيَابِ الْحَرِيرِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ " .محمد محی الدین
ابوبردہ بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ میں اور میرے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، سونے یا چاندی کے برتن میں کچھ پیا جائے یا اس میں کچھ کھایا جائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسی، میژہ، ریشمی کپڑے (ریشم کی مختلف اقسام ہیں) کو استعمال کرنے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع کیا ہے۔“