حدیث نمبر: 881
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الْحِيطَانِ الَّتِي تُلْقَى فِيهَا هَذِهِ الْعَذِرَاتُ وَهَذَا الزَّبَلُ أَيُصَلَّى فِيهَا ؟ قَالَ : " إِذَا سُقِيَتْ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَصَلِّ فِيهَا " ، وَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . اخْتَلَفَا فِي الإِسْنَادِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد محی الدین

نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا جہاں گندگی وغیرہ پھینکی جاتی ہے، کیا وہاں نماز ادا کی جا سکتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”جب تین مرتبہ اسے سیراب کر لو تو تم وہاں نماز ادا کر لو۔“ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ تاہم اس روایت کی سند میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحيض / حدیث: 881
تخریج حدیث «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 880، 881، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1181»