حدیث نمبر: 87
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، نا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْشَمُ ، نا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَوَضَّأَ بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ أَوْ يُغْتَسَلَ بِهِ ، وَقَالَ : إِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ " . عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْشَمُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ فُلَيْحٍ غَيْرُهُ ، وَلا يَصِحُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، ایسے پانی کے ذریعے وضو کیا جائے جسے دھوپ میں رکھا گیا ہو، یا اس کے ذریعے غسل کیا جائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اس کے نتیجہ میں برص ہو سکتا ہے۔“ اس روایت کا راوی عمر بن محمد اعسم منکر الحدیث ہے۔ اس روایت کو اس کے علاوہ اور کسی نے بھی فلیح سے نقل نہیں کیا ہے اور زہری سے منقول ہونے کے حوالے سے یہ حدیث مستند نہیں ہے۔